لاہوری رکشہ ڈرائیورز ’’اوبر‘‘ اور ’’ کریم ‘‘ پر بپھر گئے
 لاہور (ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ ہزار رکشہ ڈرائیور ’’اوبر‘‘ اور ’’ کریم ‘‘کی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو میں احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کردی۔ ’’اوبر‘‘ اور ’’ کریم ‘‘ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کو گڑھی شاہو چوک کے گردو نواح کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح بلاک ہوگئی۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی آن لائن ٹیکسی سروسز کریم اور اوبر کے سیکڑوں ڈرائیوروں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر ’اضافی چالان‘ اور کم کرائے کے خلاف احتجاج اور نجی ٹیکسی سروسز سے فی کلو میٹر کرایہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔