ترکی کا مشہور ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ پی ٹی وی پر نشر جائے، وزیراعظم عمران خان کا حکم

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان نے آج ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ترکی میں سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے کرداروں پر مبنی مشہور ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کو اردو ترجمے کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

یہ  ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پربنایا گیا ہے۔ ارطغرل غازی وہ مجاہد تھے جنہوں ترکوں کو کی عظیم سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے کے لئے جدو جہد کی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی  کا کہنا ہے کہ ’ ارطغرل غازی‘ ڈرامہ سیریل کو پاکستان نشر کرنے کا مقصد ، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *