پی ایس ایل 5 کا ٹائیٹل سانگ کون گائے گا۔۔۔۔؟

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے قومی کرکٹ میلے پی ایس ایل کے لئے تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے گزشتہ روز پی ایس ایل کےلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ پی ایس ایل 2020 کے میگا ایونٹ میں بین الاقوامی گلوکاروں کی آمد بھی متوقع ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن 2020 میں بین الاقوامی گلوکار سابرینا کارپنٹر اور ایلن واکر اسٹیج پر پرفارم کریں گے، واضح رہے کہ ایلن واکر برطانوی ڈی جے ہیں جب کہ سابرینا کارپنٹر امریکی گلوکارہ و اداکارہ ہیں۔

پی ایس ایل کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کو اس سیزن کا ٹائٹل سانگ اور اس کو گانے والے کے اعلان کا بھی شدت سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال پی ایس ایل کے ٹائٹل سانگ کے لیے بہترین گلوکار کا چناؤ کیا جاتا ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن امید یہی کی جا رہی ہے کہ جلد ٹائٹل سانگ کے گلوکار کا اعلان کر دیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چار سیزن ہو چکے ہیں جن میں شروع کے 3 ایڈیشن کے ترانے معروف گلوکار علی ظفر کی آواز میں تھے جب کہ پی ایس ایل 2019 یعنی چوتھے ایڈیشن کے ٹائٹل میں اداکار و گلوکار فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘گایا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں گلوکار علی

ظفر نے ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘، دوسرے ایڈیشن کا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘ اور تیسرے ایڈیشن کا ترانہ ’دل سے جان لگا دے‘ گائے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن 2019 کے ترانے ’کھیل دیوانوں کا‘ کی بات کی جائے تو وہ اداکار و گلوکار فواد خان نے گنگنایا تھا جب کہ اسے شجاع حیدر کی جانب لکھا اور پروڈیوس کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا ترانہ ’دل سے جان لگا دے‘بے حد مقبول ہوا تھا۔ لیکن اس بار پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا ترانہ متوقع طور پر گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔