فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 43مزدور زندہ جل گئے

ویب ڈیسک ۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 43 مزدور زندہ جل گئے جبکہ کئی دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے نواحی علاقے میں سکول بیگ بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث کم از کم 43 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے تمام افراد فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور تھے۔ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں 60 سے 70 افراد موجود تھے۔