شیخ رشید نے میری دوست سے ’نکاح متعہ‘ کیا ہوا ہے، حریم شاہ نے وفاقی وزیر پر بجلیاں گرا دیں

ویب ڈیسک ۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کنوارے نہیں ہیں شیخ صاحب نے میری ایک دوست کے ساتھ “نکاح متعہ” کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ شیخ صاحب نے نکاح کیا ہوا ہے اور اس نکاح میں میری کیا غلطی ہے ،میں نے تو نہیں کہا تھا کہ لڑکی کے ساتھ کچھ کریں۔ لڑکی مجھے کہتی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں، تمہاری وجہ سے شیخ صاحب سے ملی تھی ۔

 

انٹویو کے دوران رپورٹر نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ کونسی لڑکی ہے؟ جس پر حریم نے کہا وہ شیخ صاحب کو بہت اچھی طرح پتہ ہے۔ شیخ صاحب نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے نکاح متعہ کیا ہے۔ میں اس بات کی گواہ ہوں شیخ صاحب نے میرے سامنے یہ بات کی تھی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی ایک لیٹ نائٹ ویڈیو کال سوشل میڈیا پر لیک کی تھی۔ اس ساری صورتحال میں شیخ رشید کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔