سرفراز کی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لئے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فٹنس چانچنے کے لئے فٹنس ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں سیٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی ناقص کارکردگی کے بعد امکان ہے کہ سرفراز احمد کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے اور فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں طلب کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ سرفراز کی شمولیت کے باوجود ٹیم کی قیادت بابر اعظم ہی کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *