شاہ رخ کے چاہنے والوں کےلئے خوشخبری

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کچھ وقت سے فلموں سے دورہیں۔ 2018 میں آئی ان کی فلم ‘زیرو‘ کے بعد سے ان کی طرف سےاگلی فلم کے بارے میں کوئی اعلان نہیں آرہا ہے۔ ایسے میں ان کے مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اورمیڈیا گلیارے میں اب ان کی اگلی فلم کولے کرقیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ ان کی مانیں تو شاہ رخ خان جلد ہی آئندہ فلم پردستخط کرنے والے ہیں۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی خبرکے مطابق پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم رازاینڈ ڈی کے، اٹلی کماراورراجکمارہیرانی جیسے بڑے فلمسازوں کے ساتھ آئندہ فلم کرسکتے ہیں، لیکن اب اس بات کی قیاس آرائی میں اضافہ ہوگیا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی آئندہ فلم راجکمارہیرانی کے ساتھ کرسکتے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی اس فلم کی شوٹنگ اپریل یا مئی 2020 میں شروع ہوسکتی ہے۔ فلمساز اس فلم کو2021 میں ریلیزکرنے کا پلان کررہے ہیں۔ حالانکہ اس فلم سے منسلک کاسٹ اوراسٹوری کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔

واضح رہےکہ اس سےقبل بھی شاہ رخ خان کی اگلی فلم دستخط کرنے کولے کرخبریں آئی ہیں۔ اس پرخود شاہ رخ خان نےٹوئٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہرکیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا، ‘مجھے میرے پیچھے اورمیری غیرموجودگی میں یہ پتہ چلنا کہ میں نے کئی فلمیں دستخط کی ہیں، کافی اچھا ہے۔ حالانکہ ان کے بارے میں خود مجھے نہیں پتہ۔ دوستوں میں تبھی فلم کررہا ہوں گاجب میں ایسا کہوں گا، ورنہ یہ سچ نہیں ہوگا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.