ملتان(ویب ڈیسک) سندھ کے بعد پنجاب بھی ٹڈی دل کے نشانے پر آ گیا۔ اربوں روپے کی مالیت کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ میں فصلوں کی تباہی پھیلانے کے بعد ٹڈی دل پنجاب میں داخل ہو گیا ہے اور اس کا پہلا شکار جنوبی پنجاب بنا ہے جو پسماندگی اور غربت کا شکار ہے۔

آج ضلع بہاولپور اور گردونواح کے علاقوں نے ٹڈٰی دل کو اپنے سروں پر منڈلاتے ہوا دیکھا، ٹڈی دل جو بہت بڑی تعداد میں تھے ایک طوفان کی مانند ان کے سروں سے گزرے تواہلیان علاقہ کواپنی فصلوں کی فکر پڑ گئی۔ اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب فوری طور پر حرکت میں آ ئے اور ٹڈی دل کے خطرے کا تدارک کرے۔