ویب ڈیسک ۔ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کرنے پر بھارتی مسلمان سیاستدان اسدالدین اویسی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک تقریب میں تقریر کے دوران اسدالدین نے کہا کہ مسٹر خان آپ بھارتی مسلمانوں کی فکر چھوڑو اپنے ملک کی فکر کرو۔

تفصیلات کے مطابق  اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم نے جناح کے پیغام کو مسترد کیا، اسکا دو قومی نظریہ غلط تھا۔ ہمیں بھارتی مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ ہمیں بھارتی مسلمان ہی رہیں گے اور کوئی ہم سے ہماری یہ شناخت نہیں چھین سکتا۔

وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر خان آپ اپنے ملک کی فکر کرو ہمیں فخر ہے ہم ہندوستانی مسلمان ہیں۔ سکھوں کے گوردوارہ پر حملے ہورہے ہیں پہلے انہیں روکو۔ بھارت کی فکر چھوڑدو، آپکو بڑی فکر ہے بھارت بھارت۔ بھارت۔

 

یاد رہے کہ بھارت میں اس وقت مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی حکومت کے جانب سے شہریت کے نئے متنازع قانون کو متعارف کروائے جانے کے بعد وہاں بسنے والے 20کروڑ مسلمانوں کو اپنی بھارتی شہریت کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسی بنا پر بھارت میں گزشتہ کوئی ہفتوں سے شدید احتجاج جاری ہیں جس میں اب تک 50کے قریب لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔