پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا لائیو شو میں ’بوٹ‘ لیکر آگئے

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا لائیو شو میں ’بوٹ‘ لیکر آگئے ---- انوکھے عمل کی وجہ کیا تھی؟ خود ہی وضاحت کردی Watch complete show here: http://bit.ly/2qUCV8X#ARYNews #OffTheRecrod

Posted by ARY News on Tuesday, January 14, 2020

ویب ڈیسک ۔ معروف ٹی وی اینکر کاشف عباس کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں آج اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پروگرام میں آئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے لائیو پروگرام کے دوران ڈیسک پر ایک فوجی بوٹ نکال کر رکھ دیا۔

پروگرام کے دوران فیصل واڈا نے فوجی بوٹ نکال کر ٹیبل پر رکھا اور انہوں نے فوجی بوٹ ہاتھ میں پکڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے انتہائی سخت انداز اپنایا اور وہاں موجود دونوں جماعتوں کے نمائندوں سے سخت سوالات کیے جس پر لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔

پیپلزپارٹی اور لیگی رہنماوٴں کے پروگرام چھوڑنے پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے کہا کہ یہ یہی کرسکتے ہیں، 35 سال سے یہ جو سمجھتے آئے ہیں وہی سمجھ رہے ہیں، یہ چور لٹیرے ہیں ، اپنا مطلب ہو تو لیٹ جاتے ہیں، یہ لوگ ہمیشہ الیکشن چوری کرکے اقتدار میں آئے آج میں نے ان کو بے نقاب کیا اس لیے پروگرام سے چلے گئے۔‘

پروگرام کے اینکر کاشف عباسی نے فیصل واڈا کی اس حرکت پر نا خوشگواری اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واڈا کی یہ حرکت اصل میں پاکستان کے نظام کی توہین ہے۔