چین میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ کا افتتاح

دبئی(ویب ڈیسک)چین میں دنیا کی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ کو خلائی تحقیق اور زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔

چینی خبر رساں ایجنسی “شینہوا” کے مطابق مذکورہ ٹیلی اسکوپ “فاسٹ” کی چوڑائی 500 میٹر ہے اور یہ اپنے حجم میں فٹبال کے 30 گراؤنڈ کے برابر ہے۔ اس ٹیلی اسکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹیلی اسکوپ کے ایک سینئر انجینئر جیانگ پینگ کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیلی اسکوپ کی کی حسیّت کا درجہ(sensitivity) دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گُنا زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کو بنانے کا عمل 2016 میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد چار سال کے دوران ٹیلی اسکوپ کی تجرباتی جانچ اور مرمت کا عمل جاری رہا۔