ٹی وی بنانے والی معروف جاپانی کمپنی “سونی ” نے بجلی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروادی

ویب ڈیسک ۔ جاپان کی الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی کمپنی “سونی ” کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ سونی کمپنی کے ٹی وی اور دیگر مصنوعات دنیا بھر میں اپنی اعلیٰ کوالٹی اور پائیداری کے لئے مشہور ہیں۔ لیکن اب اس ٹی وی بنانے والی جاپانی کمپنی نے گاڑیاں بنانے کا بیڑا بھی اٹھا لیا ہے۔

جی ہاں سونی کمپنی نے اپنی پہلی بجلی سے چلنے والی گاڑی Vision S متعارف کروا دی ہے۔  یہ گاڑی مشہور امریکی برانڈ “ٹیسلا” کی طرح بجلی سے چلنے والی خودکار گاڑی ہو گی۔

و سونی کمپنی نے لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کی۔ے اور اس کی سڑک پر مکمل آزمائش بھی کی جاچکی ہے۔ اس میں 33 سنسرز موجود ہیں جن کی بدولت یہ خودکار ڈرائیونگ، 360 رئیلٹی آڈیو ٹیکنالوجی، وائیڈ سکرین ڈسپلے اور دیگر فیچرز استعمال کرسکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے گاڑی کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اس میں سونی امیجنگ اور سنسنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوا ہے جبکہ اے آئی، ٹیلی کمیونیکشن اور کلاﺅڈ ٹیکنالوجیز کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یونائیٹڈ موٹرز کے بعد روڈ پرنس نے بھی پاکستان میں گاڑی فروخت کیلئے پیش کر دی

اس گاڑی میں 4 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جبکہ دو 200 کلوواٹ انجن دیئے ہیں جو اسے 4.8 سیکنڈ میں صفر سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ 149 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اسے چلایا جاسکتا ہے۔