تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔

پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور اسی پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔

سردار شہاب نے تصدیق کی کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات کی جبکہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے۔