ویب ڈیسک ۔ ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ ان دنوں خوب خبروں میں ہیں، انہیں خبروں میں رہنے کا ہنر آ بھی گیا ہے۔ سیاستدانوں سے لے کر کھلاڑیوں تک بڑے بڑے نام حریم شاہ کے “شر” سے بچ نہ سکے۔ شیخ رشید ہوں یا شاہین شاہ آفریدی بڑے بڑے حریم شاہ کے ڈسے معلوم ہوتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لائیو سیشن کے دوران حریم شاہ لالی پاپ لے کر سامنے آئیں تو ان کی ویڈیو دیکھنے والے لوگوں نے حریم شاہ لعن طعن شروع کر دی۔ جس پر ٹک ٹاک ماڈل نے نہایت شائستگی سے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لعنت بھیج رہے ہیں میں ان کی لعنت کو قبول فرمایا۔

 

حریم شاہ نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گالیاں دینے والوں میں نے جواب میں کبھی گالی نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں موت سے نہیں ڈرتی جو کرتی ہوں اپنی مرضی سے کرتی ہوں۔ زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

اپنی اوقات میں رہو ورنہ عمران خان کی ویڈیو بھی لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی پی ٹی آئی کو دھمکی