اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے 6 پاکستانی کچل دیئے،خاتون سمیت 2 جاں بحق

ویب ڈیسک ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعے میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی زد میں آکر دو شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ امریکی سفارتخانے کی تیز رفتار گاڑی نے اشارہ توڑا اور دوسری جانب سے آنے والی گاڑی کو کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے فیصل چوک پر امریکی سفارتخانے کی تیز رفتار لینڈ کروزر نے اشارہ توڑا اور دوسری جانب سے آنے والی ایک گاڑی کو ٹکر دے ماری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

خاتون کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی جبکہ دیگر زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی جانبر نہ ہو سکا۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *