لیگ سپنر شاداب خان کی لاٹری نکل آئی، بڑے ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کی کپتانی مل گئی

ویب ڈیسک ۔ پاکستان کے نامور اور نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ نے ایک تقریب میں شاداب کی کپتانی کا باقاعدہ اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد یونائٹیڈ کے مالک علی نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں لیگ سپنر شاداب خان کو اسلام آباد کا کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم ایک بارپھر پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ شاداب خان کو متفقہ طور پرکپتان بنانے کا فیصلہ ہواہے۔

شاداب خان نے اس موقع پر کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کی جناب سے کپتانی ذمہ داری دینا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ میری پوری کوشش ہو گی اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل چیمپئین بنواوٴں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ مصباح اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *