پی ایس ایل فائیو کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ ریلیز

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل گانا ’تیار ہیں‘ تنقید کی زد میں آگیا۔

گزشتہ روز  پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کا ترانہ ’تیار ہیں‘ جاری کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل 5 کے آفیشل ترانے ’تیار ہیں‘ کو جیسے ہی کل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، اس گانے پر دیکھتے ہی دیکھتے اب تک 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد ویوز آئے ہیں اور  یہ یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

یوٹیوب کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی اس گانے کے چرچے ہیں اور ٹوئٹر پر بھی ہیش ٹیگ تیار ہیں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

جہاں اس ترانے کو متعدد صارفین کی  جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں بے شمار سوشل میڈیا صارفین اس ترانے پر تنقید کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر محمد عمیر نامی صارف نے ترانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ گانے کی دھن اور لیرکس پر بھی تنقید کی۔
شائقین کرکٹ کے لئے پی ایس ایل کے آفیشل سانگ کی ویڈیو شئیر کی جا رہی ہے ملاحظہ فرمائیں