سوتیلی بیٹی سارہ علی خان کی نجی زندگی میں جھانک تانک کرتی کرینہ

لاہور( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان ، سیف کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور کے چیٹ شو ” ڈابر آملہ :واٹ ویمن وانٹ سیزن ٹو” کے تازہ ایپی سوڈ میں نظر آئیں ۔

اس شو میں کرینہ نے سارا سے ان کی نجی زندگی سے متعلق سوالات بھی پوچھے ۔ سارا علی خان اپنی سوتیلی ماں کے اس شو میں اپنے موٹاپے پر بھی بات کرتی نظر آئیں ۔اتنا ہی نہیں کرینہ نے سارا سے ان کے “ون نائٹ سٹینڈ “اور فون پر” ناٹی میسیج” بھیجنے جیسے ذاتی سوال بھی پوچھے ۔


کرینہ نے سارا سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کو ناٹی میسیج بھیجے ہیں۔ ساتھ ہی سوال پوچھتے ہی کرینہ نے فوراً اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں جاننا چاہتی یا امید کرتی ہوں کہ تمہارے والد یہ سب سن رہے ہوں ،اس کے جواب میں سارا نے کہا کہ ہاں ، یہ سنتے ہی کرینہ کہتی ہیں، یہ میں تمہارے والد کو بتا سکتی ہوں نا ، جس کے جواب میں سارا کہتی ہیں ہاں ، وہ شاید یہ شو دیکھیں گے ۔ کرینہ کہتی ہیں کہ ٹھیک ہے سیف ، میں گھر آکر بتائوں گی ، تو سارا فوراً ہی کہتی ہیں ، نہیں ایسا مت کرنا ۔