چینی نرسز نے سر منڈوا دئیے

بیجنگ(ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر شہر ووہان میں نرسز نے ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تیمارداری میں مصروف نرسز نے اپنے سر منڈوا دیئے تاکہ وائرس کے پھیلائو کا سبب نہ بن سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ بالوں کو دھونے اور باندھنے میں وقت کا ضیاع نہ ہو۔

نرسز کے مطابق بال کوونا وائرس کے پھیلائو کا سبب بن سکتے تھے کیونکہ ان کا زیادہ وقت کرونا وائرس سے متاثرافراد کے ساتھ گزرتا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ نرسز کا کہنا کہ ووہان میں چونکہ ہنگامی صورتحال ہے اور ہمیں مریضوں کی دیکھ؎ بھال سے ہی فرصت نہیں ایسے میں بالوں پر توجہ دینا وقت کا ضیاع اور فرض سے غفلت برتنے کے مترادف ہوگا۔