بے بی بونس سکیم :بچے پیدا کرنے پر ملیں گے اب لاکھوں روپے

لاہور( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں جہاں تیزی سے بڑھتی آبادی کو عالمی معیشت اور وسائل کے لیے ایک بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے وہیںیونان (Greece) میں گھٹتی آبادی حکومت کیلئے بڑی مشکل بن گئی ہے۔ اس مشکل سے نمٹنے کیلئے وہاں کی سرکار نے “بے بی بونس” (Baby Bonus) نام کی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ یعنی وہاں کے لوگوں کو بچے پیدا کرنے پر پیسے دئیے جائیں گے۔ یونان میں آبادی تقریباً 1 کروڑ 4 لاکھ ہے۔
یونان میں بے بی بونس اسکیم کے تحت ایک بچہ پیدا کرنے والے لوگوں کو 2000 یورو دیے جائیں گے۔ اتنا ہی نہیں اس اسکیم کیلئے وہاں تقریبا 1400 کروڑ روپئے کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق،یونان کی آبادی تقریبا ًایک کروڑ ہے اور یہ تیزی سے گھٹ رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر وہاں پیدائش کی شرح نہیں بڑھی تو اگلے 30 سال میں وہاں کی آبادی 33 فیصد تک گھٹ جائے گی۔ جبکہ سال 2050 تک 36 فیصدی لوگوں کی عمر 65 سال ہوجائے گی۔ لہٰذا وہاں کی حکومت نے شرح پیدائش بڑھانے کے مقصد سےبے بی بونس اسکیم کااعلان کیا ہے۔
یونان کے علاوہ کئی اور ملکوں میں بھی بے بی بونس دیا جاتا ہے۔ جس میں آسٹریلیا، کناڈا، چیک ریپبلک، فرانس، اٹلی، پالینڈ جیسے کچھ ملک ہیں۔ آسٹریلیا میں بے بی بونس کے طور پر 5 ہزار ڈالر دئیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ الگ۔الگ ممالک میں مختلف رقوم اور سکیمیں دی جاتی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *