روہینگیا مہاجرین کی کشتی الٹ گئی ، 14 افراد ہلاک

لاہور( ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کوسٹل سکیورٹی یونٹوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جنوبی ساحلوں سے ملائیشیا جانے کی کوشش میں روہینگیا مہاجرین کی کشتی جزیرہ مارٹین کے جوار میں ڈوب گئی ہے۔ملائیشیا ذرائع ابلاغ کے مطابق روہینگیا مہاجرین سے بھری اس کشتی کے 14 مسافروں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں، 70 کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 40 کی تلاش جاری ہے۔