کرونا وائرس کے بعد چینی لوگ ایک اور مصیبت کا شکار

لاہور( ویب ڈیسک)کرونا وائرس کے بعد جس مصیبت کا چینی عوام کو سامنا ہے ،وہ ہے شدید ترین نسلی تعصب۔ کرونا وائرس کی وجہ سےبرطانیہ میں مقیم چینی افراد کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔برطانوی لوگ ان سے گھن کھانےلگے ہیںاور انہیں تضحیک آمیز رویوں سے پریشان کیا جارہا ہے۔برطانیہ میں رہائش پذیر چینی افراد کے مطابق انہیں یہاں گلیوں میں ” کرونا وائرس” کے نام سے چھیڑا جاتا ہے۔ برمنگھم میں موجود ایک چینی کیمونٹی کو فیس بک پر یہ پیغام دیا گیا کہ ” تم مکروہ،وحشی حیوان،بے رحم لوگ ہو،تم سب لوگ وائرس کے ہی لائق ہو۔”
اس کے علاوہ چینی طلبا کو بھی دوران لیکچر ہراساں کیا جاتا ہے ،انہیں کلاس میں اکثر “ہائے کرونا وائرس ” کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہےاور ان کے قرین سے گزرتے وقت لوگ جان بوجھ کر انہیں چڑانے کے لیے اپنے منہ اور ناک کو اپنی شرٹ سے ڈھانپ لیتے ہیں۔