عرفان خان نےنئی فلم کے ٹریلر سے قبل مداحوں کو رنجیدہ کر دیا


نئی دہلی( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار عرفان خان گذشتہ دو سال سے لندن میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کا علاج کر ارہے تھے۔بظاہر صحت یاب ہوتے عرفان خان کی نئی فلم انگریزی میڈیم کا ٹریلر کل یعنی جمعرات کو ریلیز ہونے جارہا ہے۔ لیکن اس ٹریلر کی ریلیز سے قبل عرفان خان نے ایسا میسج دیا ہے کہ ان کے مداح رنجیدہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عرفان خان کی فلم “انگریزی میڈیم” کا نیا موشن پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں اداکارہ رادھیکا مدن عرفان کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں لیکن خاص بات یہ ہے کہ پوسٹر کے ساتھ ساتھ عرفان نے اپنے مداحوں کے لئے ایک خصوصی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔اس پیغام میں عرفان اشارہ دیا ہے کہ شاید وہ دوبارہ بیمار ہوچکےہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ چاہیں تو بھی فلم کی تشہیر میں حصہ نہیں لے سکیں گے ، کیوں کہ ان کے جسم میں کچھ ناپسندیدہ مہمان موجود ہیں۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ وہ اپنے کینسر کی بات کر رہے ہیں۔ عرفان کا یہ لمبا پیغام ہر انسان کو جذباتی کرنے والا ہے۔
یاد رہے کہ” انگریزی میڈیم” فلم “ہندی میڈیم” کا سیکوئل ہے جس میں عرفان کے ساتھ کرینہ کپور خان بھی نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی ، رادھیکا مدن عرفان کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔جبکہ ہندی میڈیم میں عرفان خان کے مقابل پاکستانی اداکارہ صبا قمر تھیں اور ان دونوں کی کیمسٹری کو فلم بینوں نے خوب سراہا تھا۔