پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، طیب اردوان خطاب کرینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے جس سے ترک صدر رجب طیب اردوان بھی خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ  آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

ترک صدر کو ایوان وزیراعظم میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک ہم منصب کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا تھا۔