پرینکا چوپڑااورنک جونز کی فیملی میں آنے والا ہےننھا مہمان

لاہور( ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جونز ان دنوں پھولے نہیں سما رہے کیونکہ وہ بہت جلد چچی اور چچا بننے والے ہیں۔پرینکاکی جیٹھانی اور جو جونز کی اہلیہ سوفی ٹرنرکے گھر یعنی نک اور پرینکا کی فیملی میں ننھا مہمان آنےوالا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تو سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 23 سال کی سوفی ٹرنر حاملہ ہیں۔ حالانکہ اس جوڑے نے ابھی تک یہ خبر صرف اپنی ہی فیملی اور کچھ قریبی دوستوں کو ہی دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جو اور سوفی اس نیوز کو ابھی تک کافی چھپائے ہوئے تھے لیکن ان کی فیملی اس خبر کو جاننے کے بعد کافی خوش ہے۔ ایسے میں سوفی ٹرنر ان دنوں اپنے آؤٹ فٹ بھی کچھ اسی انداز میں منتخب کررہی ہیں۔ حالانکہ سوفی اور جو جونز دونوں کے ہی قریبی دوستوں نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔سوفی اور جو ساتھ میں حال ہی میں گریمی ایورڈز میں نظر آئے تھے۔ اس ایوارڈ فنکشن میں تینوں جونس برادرز کی بیویاں بھی ان کے ساتھ پہنچی تھیں۔ اسی فنکشن میں بہت لمبی نیک لائن والی ڈریس پہننے پر پرینکا چوہڑا کو کافی ٹرول بھی کیا گیا تھا۔سوفی ٹرنر اور جوجونز سال2016 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور 2017 میں ان دونوں نے منگنی کرلی تھی۔ گزشتہ سال بل بورڈ میوزک ایوارڈزکے بعد ان دونوں نے مئی میں شادی کرلی تھی۔ اس کے بعد ان دونوں نے جون 2019 میں پیرس میں دوبارہ شادی کی رسومات ادا کیں جس میں ان کی فیملی اور دوست شامل ہوئے تھے۔ وہیں پرینکا اور نک کی شادی سوفی اور جوجونس سے پہلے دسمبر 2018 میں ہندستان میں ہوئی تھی اور ان کے مداحوں کو ان کے گھر خوشخبری کا بے تابی سے انتظار ہے۔