چاند پر لے جانے کے لیے محبوبہ کی تلاش کرتا جاپانی ارب پتی

لاہور( ویب ڈیسک) آج دنیا بھر میں محبت کرنے والوں کا دن منایا جا رہا ہے جہاں ہر چاہنے والا اپنی محبوبہ کو چاند تارے توڑ لانے کے وعدوں سے بہلائے گا وہیں ہر لڑکی کا خواب یہی ہے کہ اس کا محبوب اسے چاند کی سیر پر لے جائے۔لیکن اب خوابوں میں نہیں ، حقیقت میں ایک شخص چاند پر لے جانے کے لئے ایک محبوبہ کی تلاش میں ہے۔ جی ہاں جاپان کے ارب پتی یوساکو میگوا سپیس ایکس راکٹ کے ذریعےچاند پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہیں ہم سفر کے روپ میں ایک عدد محبوبہ کی تلاش ہے۔یوساکونے سوشل ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا” جیسے جیسے میرے اندر تنہائی اور خالی پن آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے ، میں ایک چیز کے بارے میں سوچتا ہوں – عورت سے محبت کرنا۔”
یوساکو نے کہا ہے کہ” وہ ایک محبوبہ کی حیثیت سے زندگی کے ساتھی کی تلاش میں ہے۔” واضح رہے کہ یوساکو پہلا نجی مسافر ہوگا جو امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ذریعہ اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے چاند پر جائے گا۔ وہ 2022 میں چاند پر جاسکتے ہیں۔ حال ہی میں یوساکو 27 اسالہ اداکارہ گرل فرینڈ ایمی گورکی سے بریک اپ ہو گیا ہے۔اب یوساکو کی نئی گرل فرینڈ کی تلاش جاپان میں ٹی وی پر ایک پروگرام میں دکھائی جائے گی۔ٹی وی پر آنے والے شو کا نام فل مون لوورہوگا۔ یوساکو کی نئی محبوبہ بننے کی امیدوارلڑکیاں 17 جنوری تک یوسکا کی گرل فرینڈ کے لئے درخواست دے سکتی ہیں۔ وہ مارچ کے آخر تک اپنی گرل فرینڈ کے نام کو حتمی شکل دے گا۔ یاد رہے کہ یوساکو نے کچھ عرصہ قبل بھی دنیا بھر میں سرخیاں بٹوریں تھیں جب انہوں نے اپنے ٹویٹر فالوورز کو 63 کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔