کرونا وائرس کا خوف :سنگاپورکی عوام شرمناک اقدام پر مجبور


لاہور( ویب ڈیسک )سنگاپور میں کرونا وائرس کے حوالے سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا جس نے لوگوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا۔
سنگاپور کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، سنگاپور میں کرونا وائرس کا خوف اس وقت اور بڑھ گیا جب وزیر اعظم لی ہیزن نے قوم کو 9 منٹ کا پیغام جاری کرتے ہوئے کرونا کے بارے میں محتاط رہنے کی اپیل کی۔ پھر کیا تھا؟ کرونا کے بارے میں پورے سنگاپور میں ایسا خوف پھیلا کہ میڈیکل شاپس پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں سینیٹائزر ، ماسک خرید کر اپنے گھروں کو لے گئے۔سینیٹائزر ، ماسک کی کمی کی وجہ سے ، لوگوں نے کونڈوم خریدنا شروع کردیا ۔یہ صورتحال تب پیدا ہوئی جب سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلی کہ کونڈوم کورونا کے خلاف حفاظت میں موثر ہیں لہذا لوگوں نے کونڈوم خریدنا شروع کردیا۔ چاہے لفٹ کا بٹن دبائیں یا عمارت کا دروازہ کھولیں ، لوگ ہاتھوں میں کونڈوم پہنے ہوئے ہیں اور کھول رہے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ سنگاپور کی میڈیکل شاپس میں کونڈوم ختم ہوچکے ہیں۔