ڈالر کی قدرکم ترین سطح پر آگئی


کراچی( ڈیسک )انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔انٹر بینک ایکسچینج مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 16 پیسے پر آگئی۔انٹر بینک میں یہ ڈالر کی 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 154 روپے 40 پیسے رہی۔