کرونا وائرس سے یورپ میں پہلی ہلاکت

لاہور( ویب ڈیسک )کرونا وائرس سے یورپ میں پہلی ہلاکت کی خبر آ گئی۔فرانسسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی وزیرِ صحت ایجنس بوزین نے تصدیق کی ہے کہ فرانس میں 80 سالہ چینی سیاح پُراسرار کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا ہے، جس کے بعد ایشیا کے باہر پہلی کرونا وائرس سے موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔فرانس کی وزیرِ صحت کے مطابق انہیں اس شخص کی موت کی اطلاع جمعے کی شام ملی جو کہ جنوری کے آخر سے اسپتال میں موجود تھا اور اس کی صحت میں کسی بھی قسم کی کوئی بہتری نہیں آرہی تھی بلکہ اور حالت خراب ہوتی جارہی تھی۔