اسپیس ایکس خلائی سفر کرانے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی


واشنگٹن( ویب ڈیسک ) بین لاقوامی خلائی ادارے ناسا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہاسپیس ایکس پہلی نجی کمپنی ہوگی جو خلائی مسافروں کو اپنے کریو ڈریگن کرافٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک لے گی ۔واضح رہے کہ اسپیس ایکس برقی گاڑیوں کی سب سے بڑی صنعت کار ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی ہے۔اس سے قبل ایلون مسک نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 2050 تک 10 ملین افراد کو مریخ بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ان کا راکٹ ہر سال بڑی تعداد میں خلائی کارگو لے کر جائے گا ، جس کے چند سال میں مریخ انسانوں کی آبادکاری کے لئے پوری طرح تیار ہوجائے گا۔