جاوید اختر نے دھمکایا،مہیش بھٹ نے چپل کھنیچ کر ماری، رنگولی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک )کنگنا رناوت آج کل اپنی نئی فلم “پنگا ” کو لے کر سرخیاں بٹور رہی ہیں وہیں ان کی بہن رنگولی حسب عادت
کنگنا کی حمایت میں دوسروں سے پنگے لیتی دکھائی دے رہی ہیں۔حال ہی میں رنگولی نےایک ٹویٹ کیا ہے ، جس میں انہوں نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ رنگولی نے لکھا ہے کہ جاوید اختر نے ایک بار کنگنا کو گھر بلایا اور پھر دھمکی دی کہ وہ ہریتک روشن سے معافی مانگیں۔واضح رہے کہ کنگنا اور ہریتک روشن کے افیئر اور اس کے بعد لڑائی جھگڑے کو بالی ووڈ کے بڑے پنگوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ رنگولی نے مہیش بھٹ پر بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مہیش نے کنگنا کو کبھی بریک نہیں دیا ، انوراگ باسو نے دیا۔ “وہ لمحے” فلم کے بعد ، جب کنگنا نے مہیش بھٹ کی فلم میں خود کش حملہ آور کا کردار ادا کرنے سے انکار کیا تو وہ اس قدر طیش میں آ گئے کہ انہوں نے کنگنا پر چیخنا شروع کردیااور غصے میں انہوں نے کنگنا پر چپلیں پھینک ماریں۔ اس واقعے کے بعد کنگنا ساری رات روتی رہی۔ اس وقت وہ صرف 19 سال کی تھی۔
جب اس معاملے پر مہیش بھٹ کا جواب مانگا گیا تو انہوں نے کنگنا کو بچہ کہتے ہوئے کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا نے بالی ووڈ میں بطور اداکارہ میری پروڈکشن کمپنی اسپیشل سے شروعات کی تھی۔ میں اس کے خلاف کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ وہ ایک بچی ہے جس نے ہمارے ساتھ شروعات کی۔ صرف اس وجہ سے کہ اس کے رشتے دار (رنگولی) نے مجھ پر تبصرہ کیا ، میں جواباًکوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔