سپاٹ فکسنگ؟ پی سی بی نے عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک ۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی قومی کرکٹ کو ایک بڑا دھچکا لگا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نامور بے باز عمر اکمل پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت پر قسم کی کرکٹ س معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے خلاف کرپشن چارجز کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی عمر اکمل کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

https://dailynewslounge.com/2020/02/03/18263/

عمر اکمل جو کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم کا حصہ ہیں اب پاکستان سپر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے جب کے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو متبادل کھلاڑی تلاش کرنے کے لئے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔