ٹی وی ریموٹ، ٹوائلٹ سے 20 گنا زیادہ گنداقرار

لاہور( ویب ڈیسک )کہیںآپ کے گھر میں چھوٹے بچے ریموٹ کو منہ میں تو نہیں لے لیتے ہے یا پھر آپ خود بچوں کو بہلانے کی خاطر ان کے ہاتھ میں ریموٹ تو نہیں تھما دیتے۔ ان دونوں صورتوں میں اب احتیاط کا دامن مضبوطی سے تھام لیں کیونکہ ایک حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آپ کے ٹی وی کا ریموٹ ٹوائلٹ سیٹ سے 20 گنا زیادہ گندا اور جراثیم سے بھرپور ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لگ بھگ 2000 گھروں میں کی جانے والی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ بیکٹیریا کی ایک بڑی مقدار ڈرائنگ روم اور بیڈ روم کے قالین اور باتھ روم میں بھی پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، دروازے کے ہینڈل بھی بہت متاثر ہیں لیکن پورے گھر میں ریموٹ واحد چیز ہے جو سب سے زیادہ بیکٹیریا اور وائرس سے متاثر ہے۔ ٹی وی ریموٹ گھر کے ٹوائلٹ سے 20 گنا زیادہ گندا اور بیکٹریا اور طرح طرح کے جراثیم کی آماجگاہ ہے۔گھر میں بیشتر بیماریاں اسی وجہ سے ایک دوسرے میں پھیل جاتی ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتنے مقدار میں بیکٹیریا کا اتنا قریب ہوناکافی سنجیدہ معاملہ ہے۔ گھر میں رہنے والے تمام افراد ریموٹ کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ سنگین بات یہ ہے کہ بچے گھر میں سب سے زیادہ ریموٹ منہ میں ڈالتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بچے زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں۔