آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں بھی چند گھنٹے باقی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے اور کچھ ہی دیر میں سپر لیگ کا پہلا میچ شروع ہو جائے گا۔کرکٹ کے دلدادہ ہونے کے باوجود لوگوں کی اکثریت اس بات سے لاعلم ہے کہ ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ (آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ) کے شروع ہونے میں بھی اب کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں۔ آسٹریلیا میں کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ جمعہ کو شروع ہونے جارہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت سمیت 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 میں شریک 10 ٹیموں کو 5-5 کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔میزبان آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ ، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرےگروپ میں انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ ، پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کاپہلا میچ میزبان آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ یہ افتتاحی میچ ہوگا ، جو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا چار بار یہ ورلڈ کپ جیتا ہے۔ نیوزی لینڈ دو بار رنر اپ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ان دونوں ٹیموں کو ٹورنا منٹ کی فیورٹ ٹیمیں قرار دیا جا رہا ہے۔