وزیر اعظم نے مہنگائی کے خلاف کمر کس لی،آئندہ کسی بھی چیز کو مہنگا نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ کےاجلاس میں بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے پراصولی اتفاق کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی چیز مہنگی نہیں کی جائے گی جبکہ دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق ‏لائحہ بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ، ایف آئی اے 2 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔
اجلاس میں کمشنر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کی تعیناتی کا ایجنڈا اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق ‏بریفنگ مؤخر کردی گئی۔