پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں، ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ آج سامنے آئے گا

پیرس(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 5 روزہ اجلاس کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔

پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 5 روز جاری رہا جس میں 200 سے زائد مندوبین شریک ہوئے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 5 روزہ اجلاس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس میں  پاکستان، منگولیا اور آئس لینڈ کے گرے لسٹ سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان ایکشن پلان پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ْ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔