پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل سکا، جون تک مزید مہلت

ویب ڈیسک ۔ پریس میں ہونے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نہ نکل سکا تاہم پاکستان کو اس سال جون تک مزید مہلت مل گئی اس دوران پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے باقی 13 نکات پر ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات ہوئے جو 16 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

فیٹف اجلاس میں  پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی، اور ایف اے ٹی ایف کے اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

پاکستان کی جانب سے فیٹف کی 27 میں 14 سفارشات پر بھرپور عمل درآمد کیا گیا ہے تاہم باقی 13 سفارشات پر عمل کرنے کے لئے جون تک کی مہلت دی گئی ہے۔ جون میں ایف اے ٹی ایف پاکستان کی طرف سے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لےگی۔