پی ایس ایل 5؛ کراچی کنگز نے پشاور زلمی جبکہ ملتان سلطان نے لاہور قلندرز کو پچھاڑ دیا

سپورٹس ڈیسک ۔ آج پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے دوسرے روز دو میچ ہوئے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی جب کہ دوسرا میچ ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوا۔

پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دی۔  نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

کراچی کی جانب سے  اوپننگ بلے باز بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 56 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی نصف سنچری اسکور کی، وہ 30 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 191 رنز بنا سکی اور آخری اوور میں ہمت ہار گئی۔ ر زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور بینٹون نے کیا، کامران اکمل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ زلمی کے لیونگ اسٹون نے  پشاور زلمی کی ٹیم کو سنبھالا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 54 رنز بنائے جب کہ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے لیونگ اسٹون کا بھرپور ساتھ دیا اور 30 رنز کی اننگز کھیلی تاہم پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندر بمقابلہ ملتان سلطان

دوسرا میچ لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ اس میچ میں ملتان سلطان نے میزبان لاہور قلندر کا باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندر کی ٹیم پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کا بھی مایوس آغاز کر پائی۔ لاہور قلندر نے ملتان کو بمشکل 137رنز کا ہدف دیا ۔

اہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرس لائن نے کیا جبکہ ملتان سلطان کی طرف سے پہلا اوور سہیل تنویر نے کیا۔

 فخر زمان اور کرس لائن نے ابتداء سے ہی جارحانہ اننگز کھیلنے کو ترجیح دی اور وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے۔ لاہور قلندرز کو پہلا نقصان کرس لائن کی صورت میں اٹھانا پڑا جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین 19 گیندوں پر 39 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر شان مسعود کو کیچ تھما بیٹھے۔

 فخر زمان بھی جلد بازی میں اسی اوور میں معین علی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے باؤنڈریز پر خوشدل شاہ کو کیچ دیا۔ بیٹسمین نے 14 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ بین ڈنک ساتویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے انہوں نے تین رنز بنائے۔

 ملتان سلطانز کی طرف سے اوپننگ کے لیے کپتان شان مسعود اور جیمز وینس نے کیا۔ دونوں نے عثمان خان شنواری کے پہلے ہی اوور میں خوب دھلائی کی۔ 

ملتان سلطانز نے 17 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ خوشدل شاہ 6 اور شاہد آفریدی نے 21 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وائز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔