مودی نےتعلیم کا بجٹ ٹرمپ کے استقبال پر اڑا دیا
  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے نریندر مودی کی حکومت کو احمد آباد میں ٹرمپ کے دورے پر خرچ کی جانے والی خطیر رقم پر سخت تنقید کا نشانہ بنایااورٹرمپ کے دورے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں ۔پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دورے پر کمیٹی کے ذریعے 100 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں، کیا ملک کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کون سی وزارت اس کمیٹی کو کتنی رقم دے رہی ہے، جان سکے؟ سینئر پارٹی رہنما آنند شرما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ انکشاف کیا کہ یہ کوٹہ اسکولز،کالجز اور جامعات کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ اساتذہ اور طباء کو طلب کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ موٹیرا اسٹیڈیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جب کہ پورے بھارت سے فنکاربھی بلائے گئے ہیںجب کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو خصوصی گرانٹ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر حکومت کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے تھا۔