مزار قائد پر نقاب پوش لڑکی کا رقص ،سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کے سامنے لڑکی کے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید لباس میں ایک لڑکی جناح کی مزار کے سامنے سنگ مرمر کے فرش پر ناچ رہی ہے۔اس لڑکی نے اپنے چہرے کو سفید دوپٹے سے ڈھانپ رکھا ہے ، لہٰذا اس کی شکل ویڈیو میں واضح طور پر نظر نہیں آرہی۔

اس ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہو رہے ہیںاوراحتجاج میں ٹویٹس آرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خود سوچنا چاہئے کہ کیا یہ جگہ اس طرح کے کام کے لئے صحیح ہے؟


جبکہ مزار پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو لڑکی کو اس ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنا چاہئے تھا۔
ایک خاتون صارف نے لکھا ، “شاید بچی کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ قبر پر کھانے کے لئے کچھ مانگ رہی ہے۔” ایک اور صارف نے لکھا ، “افسوس کہ ہم بحیثیت قوم کتنا گر چکے ہیں۔”