مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، ٹرمپ کی پھر ثالثی کی پیشکش

نئی دہلی(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے بھارت کی سرزمین پر پاکستان کے حق میں ایک اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پرانا معاملہ ہے، پاکستان اوربھارت کےدرمیان مصالحت کیلئےتیارہوں، وزیراعظم عمران خان سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے پاکستان سےمتعلق بات چیت ہوئی، پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےبہت کچھ کررہاہے۔