18 فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے تولیہ برآمد

سڈنی:(نیوز رپورٹ :نہال ممتاز) ہالی وڈ فلموں میں اکثر خوفناک اژدھوں کو انسان نگلتے دکھایا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں بھی جسیم اژدھے بھوک مٹانے کی خاطر بڑے جانوروں کو بھی ثابت نگل سکتے ہیں ۔کیا آپ نے کبھی ایسے بے وقوف اژدھے کے بارے میں سنا ہے جو بھوک کے مارے تولیہ ہی نگل جائے۔ جی ہاں،آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں ایک 18 فٹ لمبا اور 5 کلو وزنی پالتو اژدھا بھوک کی وجہ سے تولیہ نگل گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوساؤتھ ویلز میں ایک خاتون اپنے پالتو اژدھے کو لے کر جانوروں کے ہسپتال پہنچی اوربتایا کہ اژدھے کا پیٹ چند دنوں سے کچھ زیادہ ہی بڑا دکھائی دے رہا ہے اور وہ سست بھی ہو گیا ہے۔ڈاکٹرز نے جب اژدھے کا معائنہ کیا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اس اژدھے کے پیٹ میں ایک بڑا ساکپڑا تھا جسے آپریشن کے بغیر نکالنا ممکن نہ تھا۔ڈاکٹرز نے آپریشن سے پہلے اژدھے کو بے ہوش کیا اور پھر اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ایک بڑا سا تولیہ اس کے پیٹ سے باہر نکال لیا۔ آپریشن کے دوراناژدھے کی مالکن بھی آپریشن تھیٹر میںموجود رہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنے اژدھے کو وقت پر کھانا کھلا دیا کریں گی ورنہ کپڑوں کے ساتھ ساتھ وہ کچھ بھی نگل سکتا ہے۔