پی ایس ایل فائیو کے لئے علی ظفر کا نیا گانا اتوار کو ریلیز ہو گا

کراچی(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر کا پی ایس ایل فائیو کے لیے نیا گانا اتوار کو ریلیز کیا جائے گا۔

علی ظفر کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب اتنی ای میلز آچکی ہیں کہ ہمارا جی میل کریش کر گیا ہے، اب بس کردیں کیوں کہ ہمارے پاس اتنا مواد جمع ہوچکا ہے، اتنے لوگوں نے لندن، پیرس سے پتا نہیں کہاں کہاں سے ای میلز بھیج دی ہیں اور اس ڈانس کے ساتھ جو جو کچھ ہو سکتا تھا وہ کرکے بھیج دیا ہے‘۔

علی ظفر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’میں سب کی ویڈیوز سے بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے اتنا سارا پیار اور ڈانس بھیجا ہے، اب چیلنج یہ ہے کہ اس سارے ڈانس کو ایک گانے میں کس طرح ڈالنا ہے‘۔

گانے کی ویڈیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ایڈیٹرز آئے ہوئے ہیں، کل کی رات بھی لگی، اس ویڈیو کے لیے دو دن میں بھی شوٹ کرتا رہا، اپنے کالج اور دوسرے کالج میں جتنا میں ڈانس کر سکتا تھا پوری جان مار دی ہے‘۔

راک اسٹار نے ویڈیو پیغام کے آخر میں بتایا کہ ’بھائی تین چار دن سے سویا نہیں ہے، ابھی بھی نہیں سوؤں گا جب تک آپ کے لیے  یہ تیار نہ ہوجائے، کوشش پوری ہے کہ اتوار کی شام تک آپ کی خدمت میں یہ ویڈیو پیش کی جائے‘۔