معروف کامیڈین امان اللہ وینٹی لیٹر پر منتقل، دعائوں کی اپیل

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان کے بین ا لاقوامی شہرت یافتہ کامیڈین امان اللہ کی صحت شدید خراب ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیاہے۔اہلخانہ کے مطابق امان اللہ کو پھیپھڑوں اور سانس میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ امان اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ امان اللہ اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیںکئی روز زیر علاج رہنا پڑا تھا۔