رانی پدماوتی کے روپ میں دیپکا پڈو کون کی گڑیا سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی( ویب ڈیسک )اداکارہ دپیکا پڈوکون کا گڑیا ورژن ان دنوں سوشل میڈیا پر سرخیاں بنا رہا ہے۔ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ گڑیا رانی پدماوتی کیے روپ میں ہے۔واضح رہے کہ فلم”پدماوت” میں دیپیکا کے کردار کو بے حد سراہا گیا تھا اور اب اس کا گڑیا والا ورژن بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہا ہے۔
فلم”پدماوت” کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی تھے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم میں رنویر نے علاؤدین خلجی کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ شاہد کپور نےمہاراجہ رتن سنگھ اور دیپکا رانی پدماوتی کا کردار نبھایا تھا۔یہ فلم متنازعہ ہونے کے باوجود باکس آفس پر ہٹ ہوگئی۔
جلد ہی دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ فلم “83” میںجلوہ گر ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم “مہابھارت” میں بھی دروپدی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔