شہری نےموبائل فون ان لاک کرنے لیے کٹا انگوٹھا محفوظ کرلیا

لاہور( ویب ڈیسک )سمارٹ موبائل سیکورٹی کے مقصد سے کئی طرح کے آپشن رکھتے ہیں جن میں سے ایک فنگر پرنٹ شناخت کا طریقہ بھی ہے لیکن اگر خدانخواستہ کسی حادثے میں وہ انگلی ہی کٹ جائے جس کی مدد سے آپ فون ان لاک کرتے ہوں تو انسان کیا کرے گا۔بیلا روس کے ایک شہری نے تو ایسی صورتحال میں اپنا کٹا ہوا انگوٹھا ہی فریج میں محفوظ کر لیا ہےتاکہ اسے فون ان لاک کرنے کے لیے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ یوری وینو گریدوف لکڑی کا کام کرتے ہیں اور آرے پر کام کرتے ہوئے اُن کا انگوٹھا مشین میں آکر ہاتھ سے بالکل علیحدہ ہوگیا۔یوری نے اپنے موبائل کو فنگر پرنٹس کی مدد سے لاک کیا ہوا تھا اور وہ اسے انگوٹھے کی مدد سے ہی کھولتے تھے، جب ڈاکٹرز نے بتایا کہ انگوٹھا ناکارہ ہوچکا ہے تو انہوں نے اسے موبائل فون ان لاک کرنے کیلئے محفوظ کرلیا۔