اسٹیج اداکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال ( ویب ڈیسک )ایک اورسٹیج اداکارہ کا المناک انجام، روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں بیدردی سے قتل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق فرینڈز تھیٹر میں روپ چوہدری کو گولی مارنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شو کے اختتام پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اور اداکارہ کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ تھیٹر کو سیل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔