سعودی عرب میں خواتین کو پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے لئے لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب جیسے قدامت پسند معاشرے میں خواتین کوسہولیات کی فراہمی کا سوچنا بھی ممکن نہ تھا تاہم اب سعودی عرب میں ہی خواتین کو کام کے لئے لائسنسز جاری کرنے ے سلسلہ جاری۔۔۔ گزشتہ دو سال میں 3 لاکھ سے زائد خواتین کو مختلف شعبہ جات میں لائسنس جاری کئے گئے

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تاجر خواتین کے تجارتی لائسنسوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2019 کے دوران خواتین کو 1 لاکھ 11 ہزار تجارتی لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ یہ شرح 2018 کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہیں۔

وزارت تجارت کے مطابق خواتین نے سب سے زیادہ تھوک، ریٹیل اور تعمیرات کے شعبوں کے لائسنس حاصل کیے، علاوہ ازیں قیام و طعام کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی لائسنس جاری کروائے گئے۔

نے امدادی صنعتوں، انتظامی خدمات، سبسڈی خدمات اور سائنسی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے بھی لائسنس حاصل کیے۔

وزارت تجارت کے مطابق تمام سعودی خواتین کو تجارتی لائسنس آن لائن جاری کیے گئے اور خواتین کو وزارت کے دفتر آنے کی زحمت نہیں دی گئی۔