یکم اپریل سے پٹرول 25 روپے تک سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بین الاقوامی سطح سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کے معاملے پر رسہ کشی کے نتیجے میں تیل کیا قیمتیں 25 فیصد تک کم ہو کر 34 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی کم قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا اور ملک میں تیل 25 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔

پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور غالب امکان یہی ہے کہ اس سے باقی شعبوں سے بھی دباؤ کم ہوگا۔

دوسری طرف روس اور سعودی عرب میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اشارہ دے دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مزید کم ہوگی،

یاد رہے کہ خام تیل کی قیمت میں 1991 کے بعد کم ترین سطح پر ہے۔