اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرگیا، شکر پڑیاں کے قریب دھویں کے بادل دیکھے گئے، سیکیورٹی ادارے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ یوام پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں ہونے والی ریہرسلز کے لئے پرواز پر تھا کہ حادثہ پیش آ گیا مزید تفضیلات کا انتظار ہے۔